پیپلز پارٹی کا این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے مالیاتی حصے کی اجرائیگی کا مطالبہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے روکے گئے مالیاتی حصہ کی رقم کے فوری اجراء کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پاکستان سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں اقتدار اور اختیار کے نشے سے نہیں خدمت عوام سے چلتی ہیں وفاقی حکومت سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں شہریوں کی مدد کی زمہ داری پوری کرے انہوں نے کہا کہ وفاق این ایف سی ایوارڈ سے صوبہ سندھ کا روکا گیا مالیاتی حصہ کی رقم فراہم کرے عمران خان صرف پی ٹی آئی کے وزیراعظم نہ بنیں پورے پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کی زمہ داری لیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پی اپنی آئینی زمہ داریوں اور فرائض سے پہلو تہی کی مرتکب ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی صوبہ سندھ میں سیلاب سے لاکھوں بے گھر افراد کی بحالی پر عدم توجہ افسوسناک ہیوفاق صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور زرعی نقصانات کے ازالہ کیلئے خصوصی پیکیج جاری کرے نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تاریخ کی نااہل اور ناکام ترین حکومت ہیناکام حکومتی پالیسیوں نے تاجر دوکاندار سفید پوش طبقہ کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہیتبدیلی سرکار سونامی اور بدنامی کے بعد گمنامی میں جانے والی ہے انہوں نے کہا کہ شوگر کمیشن رپورٹ پر کمیشن کمیشن کا کھیل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے کرپشن کے میگا سیکنڈلز میں ملوث حکومتی مالی معاونین و مددگار سرکاری چھتری تلیقانون سے بالاتر ہیںاداروں میں بڑھتی سیاسی مداخلت نے کاروبار مملکت مفلوج کر دیا ہے ۔