راجہ پرویز اشرف کی گوجرخان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں: بابو اختر پرویز
بیول (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی تحصیل گوجرخان کے لئے خدمات قابل ستائش ہے راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ لگائے گوجرخان میں راجہ پرویز اشرف کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوسی قاضیاں کے صدر بابو اختر پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دور میں جتنے ترقیاتی کام گوجرخان میں ہوئے ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی موجوہ حکومت کی بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر دور میں بھی ملک کے اتنے برے حالات نہیں ہوئے جتنے نیازی سرکارنے دوسال میں کر دیئے ملکی معیشت کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی میسر نہیں ، نیازی سرکار اور وزراء کی فوج نے دوسال سے سابق حکومتوں پر تنقید کر گزار دیئے بابو اختر پرویز نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے دن گنے جا چکے ہیں۔