این سی اے لاہور و راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری، کرونا سے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات
اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر)نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں اوپن میرٹ کوٹہ سیلف فنانس وسیلف سپورٹ سکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں ڈگری پروگرامز میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس،ڈیزائن (ویڑول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامک ڈیزائن ) ،میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی اور کلچرل سٹڈیز شامل ہیں جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی میں آرکیٹکچر، فائن آرٹس اورڈیزائن (ویڑول کمیونکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن)شامل ہیں۔ملک بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد داخلے کیلئے درخواستیں جمع کروا رہی ہے،جبکہ کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں ماسک اورسینیٹائزرکا استعمال اور سوشل ڈسٹنس کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔ این سی اے میں داخلہ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21ستمبر2020مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ سے متعلقہ مزید تفصیلات این سی اے کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔