زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیخلاف ایف آئی اے سے باضابطہ رجوع کر لیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے باضابطہ رجوع کر لیا ۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان استحکام اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے جس سے ہمارے دشمنوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کے حوالہ سے میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو باضابطہ اطلاع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ساتھ ہے اور تمام مذاہب اور فرقوں کے لئے باہمی احترام کے ساتھ پر امن طور پر ایک ساتھ رہے گا۔