ایوان بالاکا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ(ایوان بالا) کا اجلاس (آج15 ستمبر بروز منگل کو صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ سینیٹ کا یہ 303 واں سیشن ہو گا۔ سیشن کے دوران قانون سازی سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔