ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد ،میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ،ملزم بلال گرفتار
اسلام آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون میں ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بلال کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے پولیس کوشاں ہے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہیں تفتیش میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کی درخواست پر درج ایف آئی آر نمبر210/2020 میں درج کیا کہ نماز مغرب کے بعد میں نے اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کیلئے فلر پر کھڑی کی فلر نے مجھ سے پٹرول کی مقدار کے بارے میں پوچھا میں نے کہا کہ25 لیٹر ڈال دیں میری نظر میٹر پر تھی کہ اسی اثناء میں لینڈ کروزر نمبرKA - 004 غلط جانب سے آکر ٹھرہ اچانک اس میں سے دو افراد اترے اور دونوں نے سائل کو مارنا شروع کردیا دروازہ کھولنے کی کوشش کی ان کے مسلسل مارنے سے میرا سر ، منہ ، آنکھوں ، ناک ، ہونٹ ،پائوں اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں اس بیہمانہ تشدد سے میری دائیں آنکھ کے اوپر ناک اور ہونٹ پر چوٹیں آئیں ایک ملزم نے زور سے دروازہ مارا جس سے میرا پائوں فریکچر ہوگیامیں نے جان بچانے کیلئے اپنے لائسنسی پستول سے ہوائی فائر کیا جس سے ایک دم ملزمان بھاگے بعد میں معلوم ہوا کہ ایک چوہدری خرم ، ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر ہیں اقتدار کے نشے میں دھت کسی وجہ کے بغیر مجھے زخمی کیا گیاپولیس نے زیر دفعات 337F(v), 337A . i,352, 506 , 34 تعزیرات پاکستان ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا۔