ینگ فارماسسٹس کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر نوشین حامد اور ڈاکٹر ملک محمد صفی سے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان بھر کے فارماسسٹس کی نمائندہ پروفیشنل تنظیم'' ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان'' کے وفد نے پیر کو اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور ڈی جی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک محمد صفی سے ا ن کے دفتر میں الگ لگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ فارمیسی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے فارمیسی کونسل آف پاکستان میں سیکرٹری کی تقرری اور تشکیل نو ، ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے شعبہ فارمیسی کی فارمیسی کونسل سے رجسٹریشن اور فارمیسی ایکٹ 1967میں ترامیم کے حوالے سے مطالبات پیش کئے۔دونوں سربراہان نے وفد کے تمام مطالبات کی تائید کی اور شعبہ فارمیسی کے جملہ مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے شعبہ فارمیسی کے امور میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون پر سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تنظیم کے مرکزی سربراہان محمد طارق، سہرش، احسان، انیس، انعام، راشید، سجاد سمیت طلبہ کابینہ کے طلحہ،سمرین اور حمزہ بھی موجود تھے۔