گورنر سندھ سے اٹلی کی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اٹلی کی قونصل جنرلMs.Anna Ruffinoنے گورنرہاس میں الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات، اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے قونصل جنرل Ms.Anna Ruffinoکی خدمات لائق تحسین ہیں دوران تعیناتی آپ نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں، آپ کی نئی ذمہ داریوں کے لئے میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں امید ہے کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جارہی ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں تعلیم ، صحت ، توانائی ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr.Holger Ziegeler نے گورنرہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ،ملک کے معاشی مرکز کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاوہ ازیںگورنرسندھ عمران اسماعیل سے نارتھ ناظم آباد ریزیڈنس کمیٹی کے وفد کی ملاقات نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس کے مسائل،مکینوں کو درپیش مشکلات اوران کے حل کے لئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔