سیلانی اورالمصطفیٰ دوبرادرسماجی ادارے ہیں،مولانا بشیر فاروقی
کراچی (نیوزرپورٹر)سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین مولانابشیر فاروقی نے کہاہے کہ سیلانی اورالمصطفیٰ دوبرادرسماجی ادارے ہیں ہم المصطفیٰ کے ساتھ مل کر پہلے بھی انسانیت کی خدمت کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دونئی ڈائیلاسس مشین عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر المصطفیٰ کے سرپرست سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف،ڈاکٹر عبدالرحیم،عارف لاکھانی،وزیررضا،معین خان، فرحان اشرفی،عبدالغفارسعیدی، معین احمدودیگربھی موجودتھے۔