ماجو میں تعلیم کے ساتھ طلبہ کے وژن کو بھی وسیع کیا جاتاہے،ڈاکٹر زبیر شیخ
کراچی (نیوزرپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) میں چھ ماہ کے تعطل کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فراہم کردہ گائیڈ لائینز کی روشنی میں تعلیمی سرگرمیاں آج سے بحال ہورہی ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز دومرحلوں میں کیا جائے گا ۔پہلے مرحلہ میں 15ستمبر سے بزنس ایڈمنسٹریشن، لائیف سائینسز اور انجینئرنگ فیکلٹیز کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ ڈگری پروگراموں کی کلاسز شروع کی جائینگی جبکہ دوسرے مرحلہ میں یکم اکتوبر سے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔