شہید بھوپالی نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آخری دم تک کی :سلیم عطاری
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے چیئر مین محمدسلیم عطاری نے شہید وطن ظہورالحسن فاروقی بھوپالی کی برسی کے موقع پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔اس موقع ان کے ہمراہ تنظیم فلاح خواتین کی چیئرمین سابق رکن قومی اسمبلی بیگم باجی قمرالنساء قمر،سلیم خان ترابی،وسیم عطاری ،اکرم سیالوی ،فرحان قادری،صادق قریشی ودیگر شہید کے رفقاء نے مزارپرموجودتھے،ساتھ ہی مولانا وجاہت چشتی ؒکے مزارپر بھی حاضری دی،چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔محمدسلیم عطاری نے ظہورالحسن بھوپالی کی سیاسی،سماجی،فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ظہورالحسن بھوپالی نے ہرپلیٹ فارم پر کراچی کے عوام کے لئے بھرپورآوازبلند کی۔