گھرکرایہ پرلینے کے بہانے ڈکیت گھروںمیں گھس گئے:اہلخانہ یرغمال
کراچی (نوائے وقت نیوز) تھانہ الفلاح اور تھانہ شاہ فیصل کی حدود میں ڈکیٹ گروہ سرگرم ، کئی گھروں کا صفایا کر دیا،گزشتہ روز گھر کرائے پر لینے کے بہانے گلی نمبر 7 گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گھر لوٹ لیا,ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ، ڈاکو سونے کے زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے گزشتہ روز آصف آباد گرین ٹاون میں دو 125 موٹر سائیکلوں پر 4 مسلح افراد کو پھر دیکھا گیا,گرین ٹاؤن کی متعدد گلیاں الفلاح تھانے کی اختتامی حدود جبکہ شاہ فیصل تھانے کے آغاز کی حدود پر مشتمل ہیں جہاں ڈکیتی کی واردات ہونے کے بعد پولیس یہ تعین نہیں کر پاتی کہ کس تھانے کی حدود ہے,ڈکیٹ گروہوں کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے,ڈکیت گروہ آسانی سے گھروں کا صفایا کر رہا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں,ڈکیتی کے بعد پولیس متاثرین سے الجھنے کے سوا کچھ نہیں کرتی ,پولیس کا مسلسل گشت نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتیوں میں اضافہ ہو رہا ہے,الفلاح اور شاہ فیصل تھانہ مل کر لائحہ عمل بنائیں اور اہل علاقہ کو ڈاکوؤں سے نجات دلائیں ، اہل علاقہ