راولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نا ہماری اولین تر جیح ہے،کیپٹن (ر) محمد محمود
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودنے کہا کہ راولپنڈی کی تر قی کو یقینی بنا نا ہماری اولین تر جیح ہے حکومت نے راولپنڈی کے عوام کی سہو لت کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جا ری کئے ہیںجس سے صحت و تعلیم سمیت انفراسٹر کچر کے درجنو ں منصو بے مکمل کئے جا ر ہے ہیں تا کہ عو ام کو صحت کی معیاری اور فوری دستیا بی یقینی بنائی جا سکے راولپنڈی شہر میں ٹر یفک کے اہم مسئلے کو مد نظر ر کھتے ہو ئے پارکنگ پلا زوں کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے تا کہ اس بے ہنگم ر ش کو قا بو کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ عوام کو صحت عامہ کی جد ید سہولیات کی فراہمی کیلئے راولپنڈی انسٹیوٹ آ ف یو را لوجی اینڈ ٹرانسپلا نٹیشن کو مکمل و فعال کیا گیا ہے2129.05 ملین کی لا گت سے تیا ر ہو نے والا اس پرا جیکٹ نے کورونا وا ئرس کے خلاف بھر پور جنگ لڑی ہے اور جڑواں شہروں میںسب سے ز یا دہ مر یضوں کویہاں بہترین و معیا ری طبی سہو لیات فراہم کی جا رہی ہیں راولپنڈی کے شہریوں کے لئے ان کے شہر کو نئی معا شی شکل د ینے کیلئے راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپر یس وے کے میگا پرا جیکٹس بھی شامل ہیں جن پر پیشر فت کو ترجیحی بنیا دوں پر آگے بڑھا یا جا رہا ہے اور ہفتہ وار جا ئزہ اجلاس کے ذ ر یعے کا م کی ر فتار کو تیز تر کیا جا رہا ہے اور امید کی جا تی ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد یہ دونوں پرا جیکٹ راولپنڈی شہر کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوں گے جس سے یہاں کے شہر یوں کا معیار زندگی بلاشبہ بہتر سے بہترین ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنرآفس را ولپنڈی میںسالانہ تر قیا تی سیکیموں پر ہو نے والی پیش ر فت کے سلسلے میں منعقد ہ جا ئز ہ اجلا س کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔