محکمہ تعلیم پنجاب نے آج سے سکول کھلنے کیلئے ایس او پی جاری کردیئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی افتخار حسن بٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب نے کووڈ 19کے بعد15 ستمبر سے سکول کھلنے کیلئے ایس او پی جاری کردیئے جس پر نجی و سرکاری سکول سختی سے عملدرآمد کے پابند بنائے گئے ہیں ساتھ ہی ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے بھی سرکاری و نجی سکولوں کی انتظامیہ کو الرٹ ارسال کیا گیا ہے راولپنڈی کے سرکاری و نجی سکولوں میں پیر کے روز گہما گہمی رہی اور منگل15 ستمبر کو نویں دسویں اور ہائر سیکنڈری کی کلاسیں 50 فیصد طلبہ و طالبات کے ساتھ متبادل دنوں میں شروع کرنے کیلئے سیٹیں لگادی گئیں بچوں کے سکول آنے پر ان کے ماسک ، ٹمپریچر اور ہینڈ سینی ٹائزرز کے حوالے سے بھی تیاریوں کو مکمل کیا گیابچوں کو سکول لانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ،انٹی ڈینگی واک بھی ہوئی جس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی افتخار حسن بٹ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کی ہدایات پر عوام میں آگاہ اور شعور بیدار کرنے کے لیے رکھی گئی ہے۔ اس واک کا بنیادی مقصد شہریوں کو ڈینگی کے انسداد کے بارے میں معلومات دینا ہے،چونکہ عرصہ بعد سکول کھل رہے ہیں اس لیے ان میں صفائی کا مسئلہ درپیش ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،مالکان،انتظامہ کو چاہیے کہ وہ سکول کھلنے سے پہلے بہترین صفائی کریں،انھوں نے مزید کہا ہے کہ گذشتہ سال پورے پاکستان میں راولپنڈی ڈینگی مریضوں کے حوالے سے پہلے نمبر پر تھا،مجموعی طور پر گذشتہ سال آٹھ ہزار کیس راولپنڈی میں تھے،جن میں گذشتہ سال میں 45فیصد استاد تھے یا طلبہ تھے،اسلئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے اس موقع پر ایپسما کے ڈویژنل صدر ابراراحمد خان نے سی۔ ای۔ او ایجوکیشن راولپنڈی کا شکریہ ادا کیااس موقع پر ابرار احمد ایڈووکیٹ،مرزا غضنفر، میڈم سکینہ تاج،عدنان نثار،حسن جاوید، جوائنٹ سیکرٹری ڈویژن غضنفر علی مرزا،راجہ آصف محمود بھی موجود تھے۔