کرونا سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کا پاکستان کیلئے پچاس لاکھ یورو گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے پاکستان کیلئے پچاس لاکھ یورو گرانٹس کا اعلان کر دیا۔ اعلامیہ یورپی یونین کے مطابق یہ گرانٹ کرونا سے نمٹنے کیلئے فراہم کی جا رہی ہے۔ رقم سندھ اور بلوچستان میں شعبہ صحت کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ فنڈز سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی۔ رقم یونیسف کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ فنڈز سے کراچی ایسٹ لاڑکانہ اور صفدر آباد میں بھی سہولیات کو بہتر کیا جائیگا۔