کرپٹ عناصر کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑیگا:غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مضبوط دفاع اور عوامی ترقی و خوشحالی کے داعی ہیں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح اعلان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار ہے ، پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے جو نہ اپنے دفاع سے غافل ہے نہ مظلوم و محکوم مسلمانوں کی امداد و حمایت سے کبھی پیچھے ہٹے گا پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمے، چوروں اور لٹیروں کے احتساب سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی اور انہیں اپنی لوٹی ہوئی پائی پائی اور ایک ایک دھیلے کا حساب دینا پڑے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پر عوام کا اعتمادغیر متزلزل ہے پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گا اور عوامی خدمت کی ایسی مثال رقم کی جائے گی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں معاشی شعبہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیازہ آج تاجر برادری کو بھگتنا پڑ رہا ہے، منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ،اپوزیشن رہنمائوں کو پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔