ذخیرہ اندوزوں‘ گرانفروشوںکیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے:ڈی سی ننکانہ
منڈی فیض آباد+ ننکانہ صاحب (نامہ نگاران )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بلاجواز نہ بڑھنے دیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں جاری گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام کو حکومت پنجاب کی جانب سے بہتر ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام کو ریلیف دلوانے کے لیے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی صدارت کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلعی محکموں کوحکومت کی جانب سے دئیے گئے ہدف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔