پاکستان کے عوام وطن کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں: ارسلان ورک
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ جو شرپسند عناصر اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں انہیں ان کے ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی پاکستان کے عوام محب وطن ہیں جو وطن عزیز کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے، کشمیر کی آزادی زیادہ دور نہیں مظلوم کشمیری عوام کو آزادی کا حق مل کررہے گا اور بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔