پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی :رانا آصف
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین رانا آصف محمود آف سیکھم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر روز نت نئے حربوں سے غر یب کے صبر کا امتحان لینے میں مصروف ہے، حکمران ٹو لہ اب جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور عوام کیلئے فلاحی اقدامات کریں، حکمران ملک کی اکثریت غریب عوام کو مزید غربت میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تحریک انصا ف کڑے احتسا ب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ی شرو ع کردے۔