بلدیاتی الیکشن میں بطور چیئرمین بھر پور حصہ لینگے:سردار ہاشم علی ‘ سردار عبداللہ
نارنگ منڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین سردار ہاشم علی مان اور سردار عبداللہ مان نے کہا ہے کہ ہم بطور چیئرمین بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں کی قیادت میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا اعلان کر کے عوام کے دل موہ لئے ہیں ۔