عمران خان کاکوئی ویژن ‘ مشن نہیں:ملک ارشد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) جاپان کے قائمقام صدر ملک محمد ارشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بہترین خارجہ وداخلہ پالیسی کو آج اوورسیز پاکستانی یاد کرتے ہیں عمران خان کے پاس نہ کوئی ویژن نہ ہے اور ان کا کوئی مشن آج اوورسیز پاکستانیز کو کوئی تحفظ نہیں ہے جبکہ پاکستان میں بھی ان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور عوام کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے خدمت کی سیاست کی وجہ سے نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پوری دنیا دیکھے گی کہ عوام کا شریف برادران کیساتھ والہانہ محبت ،عقیدت اور احترام کیسا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے قائمقام صدرکا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر عہدیدران اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔