رواں ماہ لیاقت باغ میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے عہدیداران کی حلف برداری ہو گی
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ انیس نے کہا ہے کہ رواں ماہ لیاقت باغ میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے عہدیداران کی حلف برداری کی بڑی تقریب منعقد ہو گی جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن کی تقریب ہے صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اس حوالے سے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی ہیںپاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی عہدیداران سے حلف لیں گے ۔