ملکی قیادت نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے،پیپلز پارٹی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ملکی قیادت نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے ،ملکی ترقی و خوشحالی موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی ناک کے نیچے خاتون کی آبروریزی ہونا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مظلوم خاتون کو فوری انصاف ملنا چاہئے ۔ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا اگر یہی واقعہ فرانس کے شہر میں ہوا ہوتا تو پنڈی سے لاہور موٹروے احتجاجی مظاہروں سے بھری ہوتی،پیپلز پارٹی واقعے کی بھرپور مذمت اور ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔