پنڈ گوندل اورگردو نواح میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی سرچ آپریشن
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس پی پوٹھوہار سید علی کی ہدائت پر اتوار کوتھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل اورگردو نواح میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ اوٹیکسلا سمیت پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس، ایلیٹ سیکشن،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران46گھروں،14کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف کے علاوہ انفرادی طور پر 93افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصدنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کر کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔