گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرا سر ظلم ہے، فائق شاہ
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپورٹر سے)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے توانائی سمینار سے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور حکومت بجلی کے بعد اب گیس کی قیمتیں بھی بڑہارہی ہے جو سرا سر ظلم اور آئی ایم ایف کا بوجھ عوام پر لادنے کی کوشش ہے ابھی سردیوں کا آغاز نہیں ہوا اور گیس لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی وزیراعظم کوئی حل تلاش کرنے کی بجائے عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں۔.