گوجرانوالہ:لاکھوں روپے لیکر شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے والاگروہ گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے نے لاکھوں لیکر ملازمت کے لئے فجی بھجوانے والے گروہ کے ارکان کو پکڑ لیا سینئر سول جج کریمینل ڈویژن نے تفتیش کے لئے ملزم عمران عالم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی کے تفتیشی آفیسر نے ملزم عمران عالم کو سینئر سول جج کریمینل ڈویژن شبانہ حمید مغل کی عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی عدالت کے استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوجوانوں سے لاکھوں لیکر ملازمت کے لئے بیرون ملک فجی بھجوانے کا غیر قانونی کاروبار کرتا ہے ملزم نے محمد عالم کے ساتھ ملکر مدعی مقدمہ غلام علی کے بیٹے غلام حسین کو ملازمت بارے فجی بھجوانے کے لئے 12 لاکھ میں ڈیل کی 9 لاکھ پاسپورٹ اور دیگر دستاوزت لیکر نہ تو فجی بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گروہ میں شامل دیگر افراد کو بھی ٹریس کرنا ہے ۔