گولڈن گروپ کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں :عطاء فرید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کی بڑھتی مقبولیت مخالف گروپ کے لئے انتہائی پریشانی ، بدحواسی اور بے یقینی کا سبب بن چکی ہے اس کرب، تکلیف اور دماغی بے چینی سے نجات کیلئے کوئی راہ فرار باقی نہیں رہی ان خیالات کا اظہار قائد فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ عطاء فرید چوہدری ،عثمان چوہان اور رہنما فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ شیخ ناصر جبار ہیرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عرصہ کئی سال سے مخالفین نے اجارہ داری بنا رکھی ہے شہر کی بزنس کمیونٹی نے ہمارے اتحاد کو زبردست انداز سے ویلکم کیا ہے اللہ تعالیٰ کی مددسے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ہمارے تمام امیدوار شاندار کامیابی حاصل کریں گے اور چیمبر میں اب تاریخی تبدیلی کا آغاز ہوگا،انہوں کہا کہ انڈسٹری مالکان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 19اور21تاریخ کو نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے تمام اومیدواروں کو کامیاب کروائیں۔