نیب قوانین میں موجود پلی بارگین کی شق سراسر غلط ہے:ایس اے حمید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمیدا یڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں موجود پلی بارگین کی شق قانونی،اخلاقی اور واقعاتی نقطہ نظر سے سراسر غلط ہے اور اسلام میں اس کی قطعاً اجازت نہیں ہے پاکستان کا آئین بھی ایسے کسی قانون کی اجازت نہیں دیتا جو اسلام سے ٹکراتا ہولوٹ مار کر کے عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں اور ان کے سرمائے کو ہڑپ کرنیوالوں کوکسی طورپر اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ لوٹی رقم کا دس یا بیس فیصد جمع کروا کر نیب سے کھلا لائسنس لے لیں کہ ان کی سزا ختم ہو جرم معاف ہو جائے اور وہ باعزت شہری بن کر دوبارہ ایسی وارداتیں کر سکیں۔