حافظ آباد:سب انسپکٹرہوم ڈسٹرکٹ کو تھانہ میں ایس ایچ او نہ تعینات کرنے کا حکم
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)آر پی او گوجرانوالہ رینج نے گوجرانوالہ رینج کے تمام اضلاع میں ہوم ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹرز کو تھانوںمیں ایس ایچ او ز نہ لگانے کا حکم جاری کردیا اور اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی پی او ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سب انسپکٹرہوم ڈسٹرکٹ کے کسی بھی تھانہ میں تعینات نہ ہو۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے گذشتہ کئی برسوں سے حافظ آباد ضلع سمیت مختلف اضلاع میں بااثرسب انسپکٹرزکو روزنامچہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی رپٹ درج کرکے ان سے بطور ایس۔ایچ۔او کام لیا جارہا تھا۔جبکہ ان تھانہ جات میں ڈی۔پی۔اوز کی جانب سے ایس۔ایچ۔او نہ لگا کر ہوم ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹرز کو ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او ظاہر کرکے انہیں نواز جارہا تھا۔