صوبائی وزیرکھیل تیموربھٹی کی وقار یونس سے والد کے انتقال پر تعزیت
لاہور( سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پیر کے روز اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے وقار یونس سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم محمد یونس کوجنت الفردوس میں جگہ عطا ء کرے ۔