سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 2ارب 76کروڑ ڈالر بھیجے: اسٹیٹ بنک
کراچی(کامرس رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوںنے اگست کے دوران2ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات ارسال کیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میںکی جانے والی 2ارب ڈالرز کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں24فیصد کم ہیں،تاہم عید الاضحی کے بعد یہ معمول کی بات ہے ،واضح رہے کہ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم2ارب76کروڑ ڈالرز سے زائد تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ مسلسل تیسرا ماہ ہے کہ جب ترسیلات زر 2ارب ڈالرز کی سطح سے زائد ہیں،گزشتہ تین ماہ کے دوران 7.3ارب ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ کی گئیںجو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں37.2فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میںسعودی عرب سے 29کروڑ،عرب امارات سے 41کروڑ اور برطانیہ سے 30کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات کی گئیں،ترسیلات زر میں یہ مستقل استحکام پاکستان ریمی ٹنس انیشیٹو کے تحت باضابطہ چینلز کے ذریعے رقوم کی آمد کی ترغیب دینے کی اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی کوششوں اور مشرق وسطیٰ ، یورپ اور امریکا جیسی بڑی راہداریوں میں کاروباری اداروں کے بتدریج دوبارہ کھلنے کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔