فیصل بینک کیلئے ’ابھرتے ہوئے بہترین اسلامی بینک‘کا ایوارڈ
کراچی(کامرس رپورٹر) فیصل بینک لمیٹیڈ (FBL) کو عالمی اسلامی مالیاتی ایوارڈ (Global Islamic Finance Awards) کی جانب سے ’2020 کے ابھرتے ہوئے بہترین اسلامی بینک' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اعلی درجے کے یہ گلوبل ایوارڈز اسلامی بینکوں کو اسلامی مالیات میں ان کے حصے اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دیئے جاتے ہیں۔ فیصل بینک لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر یوسف حسین نے یہ ایوارڈ صدر پاکستان عارف علوی صاحب سے وصول کیا۔200 شہروں میں 550 سے زائد شاخوں کے ساتھ فیصل بینک اسلامی بینکاری کی مقامی صنعت میں ایک اہم رکن ہے جو اسلامی پراڈکٹس اور ڈیجیٹل سلوشنز کی مکمل رینج کی پیشکش کرتا ہے۔اس موقع پر یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک تبدیلی کے عمل سے تیزی کے ساتھ گزرتے ہوئے ایک مکمل اسلامی بینک میں تبدیل ہو رہا ہے اور اسلامی شاخوں کے اپنے نیٹ ورک کو بھی فروغ دے رہا ہے جسے سب سے بڑی عالمی اسلامی تبدیلیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ فیصل بینک کے لیے 2020 کا ابھرتا ہوا بہترین اسلامی بینک اور GIFA کا تبدیلی اور مارکیٹ حکمت عملی کے ایکسی لینس ایوارڈ، بیک وقت دو عالمی ایوارڈز جیتنا انتہائی فخر کا مقام ہے۔ اللّہ کی رحمت اور فیصل بینک کے مطمئن صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور متحرک ملازمین سے حاصل ہونے والا اعتماد ہی دراصل ہماری کامیابی کی اہم وجوہات ہیں۔ ہم SBP اور بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل سپورٹ پر ان کے بھی مشکور ہیں۔