سونے کی قیمت میں 400روپے تولہ اضافہ ہوگیا
کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کے اضافے سے 1948ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولر زایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ14ہزار400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے98ہزار80روپے ہو گئی ۔