کاہنہ :ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار تھانہ کاہنہ کے محافط سکواڈ کے اہلکار ایل ڈی اے گول چکر کے قریب پٹرولنگ کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان سے سیدھی فائرنگ کے تبادلہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے کانسٹیبل فاروق کے پیٹ میں گولی لگی جبکہ کانسٹیبل لطیف کو گولی چھو کر گزر گئی دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اکرام اللہ پولیس کی بھاری نفری سمیت موقعہ پہنچے فرانزک ٹیمیوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔