سی سی پی او نے پانچ پولیس افسروں کو حوالات میں بند کرادیا
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انسپکٹر رضا سمیت ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر تین اے ایس آئیز عمران، شہزاد اور عمران کو حوالات میں بند کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھاجس میں اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ ملزمان نے طمع نفسانی اور رشوت کے حصول کیلئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہو اتھا ۔ انکوائری افسر نے نجی ٹارچر سیل میں غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر اہلکاروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کی ہے، پولیس اہلکار غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے رہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک تھانیدار کو گرفتارکروادیا ۔تھانہ باٹا پور مین تعینات اے ایس آئی محمد ارشاد نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشاد نے دوران انکوائری شواہد مسخ کئے‘ انکوائری میں قصور وار ٹھہرانے پراے ایس آئی ارشاد کو تھانہ باٹا پور کے حوالے کردیا ۔ سربراہ لاہورپولیس محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے والوں نہیں چھوڑوں گا۔غیر قانونی حراست، نجی ٹارچر سیل اور تشدد کسی صورت برداشت نہیںبہترین نتائج کیلئے پالیسنگ آف پولیس کی جائے گی۔