نکاٹی کے سالانہ انتخابات آج ہونگے
کراچی ( کامرس رپورٹر )نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سالانہ انتخابات برائے2020-21 آج منگل15ستمبر2020 کو منعقد ہوں گے۔انتخابات کے لیے پولنگ صبح 10بجے شروع ہوگی جو شام 6بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمشنرمحمد عارف کے مطابق 26ستمبر2020 بروز ہفتہ کو سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں نکاٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گااور سالانہ حسابات کی منظوری بھی دی جائے گی۔انتخابات میں دوگروپ حصہ لے رہے ہیں۔