ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
تہران(پی پی آئی) ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک امریکی ڈالر کے بدلے ایرانیوں کو 2 لاکھ 60 ہزار ریال کے قریب ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رواں سال ایرانی کرنسی 50 فیصد قدر کھو بیٹھی ہے۔ کورونا اور امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔