دیرینہ دشمنی‘ جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد کو قتل کردیا گیا
لاہور(نامہ نگار)فائرنگ کے واقعات میں دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ساندہ کے علاقے بند روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب موٹرسایکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45سالہ ساجد موقع پر جاں بحق اور 48 سالہ ذکاء اللہ کوزخمی ہو گیا ۔شیراکوٹ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پرسابق پولیس اہلکار نعیم نے بھائی کے گھر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اعجاز گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی عروج اور ملازم حمزہ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کے دو افراد علی اور فیصل کو حراست میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔