آج سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے تاریخی دن‘ صنعتی ترقی کا دور شروع : عاصم باجوہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے تاریخی دن ہے۔ پاکستان میں صنعتی ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ نئی صنعتیں اور برآمدات فروغ پائیں گی۔ روزگار کے بے پناہ نئے مواقع میسر ہوں گے۔ آئیں سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے سب مل کر ہاتھ بٹائیں۔