وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔
روضہ رسول پر حاضری کے دوران انہوں نے مسجد نبوی میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کےعلاوہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔سردار عثمان بزدار نے حرم نبوی کے امام سے ملاقات کی اور کلیدبردارمسجد نبوی سے بھی ملے۔