وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا بیان دینے والے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے۔مرادعلی شاہ نے سیہون کے گاوں نئینگ شریف میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید غلام شاہ جیلانی کےانتقال پردکھ و افسوس ہے، غلام شاہ جیلانی وفادار کارکن کی حیثیت سے پارٹی میں رہے۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ میرپور خاص واقعے پر افسوس ہے، واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کابیان دینے والے معافیاں مانگتےپھر رہے ہیں، کسی کی ہمت ہے تو سندھ تقسیم کرکے دکھائے، وزیر اعلی پنجاب کو ہٹانے کامسئلہ پی ٹی آئی کا اپنا مسئلہ ہے۔
گاڑیاں بنانے والے پاکستانی اداروں میں قیمتیں گھٹانے کی دوڑ
Mar 16, 2024 | 13:40