بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی,وزیراعظم آزادکشمیر کا ایل او سی سیکٹرز کا دورہ

بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کے باعث وزیراعظم آزادکشمیر نے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا آغاز کر دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آج بھمبر سیکٹر پہنچے اور شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ اور بمباری سے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔راجہ فاروق حیدر خان شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کرینگے اور آج بھمبھر کوٹلی سیکٹر جبکہ کل تتہ پانی عباسپور اور حویلی جائیں گے۔