ملک کے مختلف شہروں میں تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث 11 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رات گئے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دلخراش واقعہ پیش آیا،جہاں تیز رفتار گاڑی آئی ایٹ کے مقام پر پل کے نیچے پلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ بائی پاس پر موٹر سائیکل اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا جسے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔شہر قائد میں بھی ٹریفک حادثے میں دو افرا جاں بحق ہوئے، واقعہ اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا،جہاں ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوارافراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق افراد کی شناخت عطا اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے۔صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوئیں، دو خواتین کی حالت تشویشناک ہونے پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024