اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں3نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سیکٹر آئی ایٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں تیز رفتار گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔جاں بحق نوجوانوں کی نعشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غوری ٹائون اور ایک کا جی ٹین سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے 3 نوجوان اسلام آباد کے ایک کالج میں پڑھتے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024