پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے:بلاول بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے ، ایک بیان میںبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس ہوا، پی پی پی چیئرمین کا شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ، جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔