10ارب ہرجانہ کیس، خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کا کیس میں خواجہ آصف کی ٹرائل کورٹ کے عبوری حکم نامے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جاری حکم نامہ میں خواجہ آصف کو ہدایت کی ہے کہ دو ہفتے میں درخواست پر اعتراضات ختم کریں، دو ہفتے میں اعتراض ختم نہ کئے تو اعتراضات برقرار رہیں گے۔یادرہے کہ خواجہ آصف نے ماتحت عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کا کچھ حصہ ڈیلیٹ کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔