بھارتی مظالم کشمیریوں کو جھکا نہیں سکتے: اسلم اقبال
لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تشددکی پیروکار مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ۔ گزشتہ 41 روز سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کو جھکا سکے اور نہ کبھی جھکا پائیں گے۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور پوری پاکستانی قوم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے الحمراہال میں ’’ہماری قومی زبان‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے کو پوری قوت کے ساتھ اٹھائیں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے- انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں ۔کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔