پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس آج صوبائی سیکرٹریٹ میں ہو گا
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے کہا ہے کہ پی اے ٹی کا ہنگامی اجلاس آج بروز اتوار صبح 11بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گا ۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں گے۔پی اے ٹی کے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی ،ڈویثرنل اور ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل ،ملکی صورتحال،مسئلہ کشمیر،کراچی کے مسائل و دیگر امور پر بات ہو گی ۔اجلاس کا علامیہ پیر کو جاری کیا جائے گا ۔