پولیس گشت، چھاپے، رکشہ سے 83 بوتل غیر ملکی شراب برآمد
کراچی (وقائع نگار)ایس ایس پی شوکت علی کیھتان کے احکامات پر پولیس کی کامیاب کارروائیاں بدستور جاری شیرشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کسٹم گودام سے چوری شدہ 83 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کرلیے ہیں۔ دورانے گشت موٹر سائیکل سوار پولیس پارٹی نے رکشہ سے 83 بوتل غیرملکی شراب برآمد کر لیئے۔ پولیس نے دو ملزمان محمد یونس اور خالد خان کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم محمد یونس کسٹم میں چوکیدار کی نوکری کرتا تھا اور اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ہمراہ کسٹم گودام سے شراب نکالتے ہیں۔ ملزمان گودام سے چوری شدہ شراب بیچنے کے لئے کیاماڑی لے جارہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے