دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ طلب
کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے مقدمے میں ایک گواہ کے بیان پر جرح کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا، مقدمے میں ڈاکٹر عاصم حسین، رئوف صدیقی، انیس قائمخانی، عثمان معظم اور وسیم اختر پیش ہوئے۔ ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ضیا الدین اسپتال یوسف ستار گواہ کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاسبان تنظیم، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور دیگر تنظیموں کے کارکنان کو زخمی کو اسپتال لایا جاتا تھا۔ زخمیوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جاتی تھی۔ ملزمان کے وکلا نے گواہ کے جرح پر بیان مکمل کرلی۔ عدالت نے گواہ کا بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔